حافظ محمد سعید کی پشاور میں سکھ کمیونٹی کے رہنما چرنجیت سنگھ کے قتل کی شدید مذمت، بھارتی خفیہ اداروں کی کارستانی قرار

بدھ 30 مئی 2018 22:26

حافظ محمد سعید کی پشاور میں سکھ کمیونٹی کے رہنما چرنجیت سنگھ کے قتل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے پشاور میں سکھ کمیونٹی کے رہنما چرنجیت سنگھ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی خفیہ اداروں کی کارستانی قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے تخریب کاری کے ذریعہ سکھ رہنما کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی سطح پرپاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کی یہ سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہو ںگی۔

سکھ کمیونٹی پاکستان میں محب وطن پاکستانیوں کے طور پر رہ رہی ہے۔ قتل ہونے والے چرنجیت سنگھ ایک محب وطن سکھ رہنما تھے۔انہوںنے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے اور پاکستان میں ہمیشہ اقلیتیں محفوظ رہی ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سکھ لیڈر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے اور اس واقعہ میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کیا جائے۔