سی ٹی او کی ہد ایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا گلشنِ راوی رمضان بازار میں ٹریفک آگاہی کیمپ

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کیا ، تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے

بدھ 30 مئی 2018 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نیTRSF اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے گلشن ِ راوی رمضان بازار میں ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ٹریفک آگاہی مہم میںTRSF کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور اٹلس ہنڈا کے تسیلم شجاع سمیت سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے گلشن ِ راوی رمضان بازار میں شہریوںکو رانگ پارکنگ اور ون ویلنگ بارے ایجوکیٹ کیا ۔بعدازاں سی ٹی او کی ہدایت پرفیملیز اور بچوں میں تحائف جبکہ نوجوانوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے ۔رمضان بازاروں میںٹریفک آگاہی مہم کے دوران شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :