غلام سرور خان نے این اے 53 اور صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ کے امیدواروں سے حلف لیا

بدھ 30 مئی 2018 23:06

غلام سرور خان نے این اے 53 اور صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ کے امیدواروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے سینئر نائب صدر غلام سرور خان نے این اے 53 اور صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ کے امیدواروں سے حلف لیا ہے کہ پارٹی جسے ٹکٹ دے گی باقی تمام امیدوار اس کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے اور پارٹی ٹکٹ رکھنے والے امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔راولپنڈی میں مقامی ہوٹل میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لیے پچاس سے زاٰئد امیدواروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا وہ بھی این اے 59سے امیدوار ہیں لیکن سب امیدوار ان کے ساتھ حلف لیں کہ پارٹی جسے ٹکٹ سے گی اسے تمام امیدوار سپورٹ کریں گے۔

تمام امیدواروں غلام سرور خان کے ساتھ پارٹی اور امیدوار سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہوئے یقین دلایا کہ اپنے زاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کرپارٹی کے لیے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

حلقہ NA 59 اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 10پی پی 12اورپی پی 13 کے پچاس امیدواروں نے وفاداری کاحلف لیا -تمام امیدواران اس بات پر متفق تھے کہ پاڑٹی قیادت کے فیصلے کو خندہ پیشانی سے تسلیم کیا جائے گامقررین میں غلام سرورخان کے علاوہقومی اسمبلی کے لیے امیدوار کرنل (ر)اجمل صابر راجہ اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران ،انجینر افتخار چوہدری اور طیبہ ابراھیم نے خطاب کیا۔۔۔۔