حضرت عبدالوہاب سچل سرمست ؒ کی197ویںسالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

بدھ 30 مئی 2018 23:07

سکھر۔ 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سندھ کے صوفی بزرگ ہفت زباں شاعر حضرت عبدالوہاب سچل سرمست ؒ کا 197ویںسالانہ عرس کی سرکاری تقریبات کا آغاز ہو گیا، گمبٹ تعلقہ کے دراز ا شریف میں کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ ، ڈپٹی کمشنر خیرپور جاوید علی جاگیرانی، چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف منور مہیسر اور سجادہ نشین خواجہ عبدالحق ،نے حضرت سچل سرمست کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس تقریبات کا افتتاح کیا، اس موقع پر بہترین کارکردگی پر شخصیات کا سچل ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے، افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر نے کہا کہ سچل سرمست کاکلا م امن محبت بھائی چارے مذہبی رواداری اور روشن خیالی ترقی پسندی کا پیغام ہے، معاشرے کو دہشتگردی او ردیگر برائیوں سے بچانے کیلئے صوفیوں کے پیغام کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عقیدت مندوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور گل ہائے عقیدت پیش کیے ،عرس تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :