لاڑکانہ،شیخ زید موڑ روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل کے حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

بدھ مئی 23:07

لاڑکانہ ۔ 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) لاڑکانہ شہر کے شیخ زید موڑ روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل کے حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ حادثے میں یار محمد کالونی کے رہائشی نوجوان حبدار چنہ اور اولڈ بس اسٹینڈ کے رہائشی سمیر چنہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا تاہم نوجوان حبدار چنہ اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نوجوان سمیر چنہ کی حالت تشویش ناک ہونے کے بعد اسے ایمبولینس پر کراچی منتقل کیا جا رہا تھا تو نوری آباد کے قریب وہ دم توڑگئے جس کے لاش ورثا لاڑکانہ لے آئے۔

دوسری جانب دونوں نوجوانوں کو مختلف مقامات پر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ روڈ حادثے میں جان بحق دونوں نوجوان چچا زاد بھائی ہیں جو تفریح کے لئے شہر آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :