ایس ایس پی لاڑکانہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر 162 پولیس افسران و اہلکاروں کو برطرف اور معطل کر دیا

بدھ 30 مئی 2018 23:07

لاڑکانہ ۔ 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر 162 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے برطرف اور معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے ضلع پولیس کے افسران و اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت برتنے پر 120 پولیس افسران و اہلکاروںکو عہدے سے برطرف جبکہ 42 کو معطل کر دیا، برطرف ہونے والے افسران واہلکاروں میں اے ایس آئی غلام اکبر ،اے ایس آئی خان محمد ،اہلکار ولی محمد نادر علی،روشن علی ،حیدر علی ،اختر علیودیگر شامل ہیں جبکہ معطل افسران و اہلکاروں میں اے ایس آئی عبدالجبار ،اے ایس آئی عبدالخالق ،اے ایس آئی علی گل اہلکار فدا حسین ،اماناللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے کہا کہ اچھی کارکردگی والے افسران و اہلکاروں کو سراہا جائے گا جبکہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت اور نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ ایس ایس پی کے اس اقدام کے بعد ضلع بھر کی پولیس ریڈ الرٹ ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :