اشتہاری بل بورڈز کے خلاف آپریشن کے لیے پولیس کی جانب سے بھرپورمدد لی جائے گی،چیئرمین واٹر کمیشن خود اس کاروائی کی نگرانی کریں گے‘ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

بدھ 30 مئی 2018 23:07

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) اشتہاری بل بورڈز کے خلاف آپریشن کے لیے پولیس کی جانب سے بھرپورمدد لی جائے گی،چیئرمین واٹر کمیشن خود اس کاروائی کی نگرانی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی نے مون سون کے پیش نظرشہر سے غیرقانونی اورخطرناک سائن بورڈزہٹائے جانے کے حوالے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں میونسپل کمشنرحیدرآباد،ایڈشنل کمشنر -II،اسسٹنٹ کمشنرسٹی،لطیف آباد،قاسم آباد،سب انجینئرصوبائی ہائے ویز،اورٹی ایم اوقاسم آبادنے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء کو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے واٹرکمیشن اورعدالت عالیہ کے غیرقانونی اوربھاری بھرکم جان لیواسائن بورڈز کے حوالے سے تحفظات اورفیصلے سے متعلق کمشنر حیدرآباد کا خط پڑھ کر سنایااورہدایت دیں کہ فوری طور پر عمل درآمد کے لیے حتمی منصوبہ بنایاجائے،تمام افسران اپنے اپنے علاقوں کا تعین کریں اوربل بورڈ ز کے خلاف کاروائی کا حتمی منصوبہ پیش کریں تاکہ پولیس کی بھی مدد لی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت دیں کہ ادارے آپس میں تعاون قائم کریں اورمحکمہ ہائے ویزبھاری مشینری کی موجودگی کو آپریشن کے دوران یقینی بنائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بڑے بڑے دیوہیکل سائن بورڈزانسانی جان ومال کے لیے شدید خطرہ ہیں اورمون سون میں بارش اورطوفان کے دوران یہ سائن بورڈززمین،قیمتی جائیداداورانسانوں پر آگرتے ہیںجس کے باعث کئی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں انہوں نے کہا کہ انسانی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے لہذامون سون میں بارشوں سے قبل تمام سائن بورڈزہٹادیے جائیں اورجو قانونی ہیں انکو خط لکھ کر ہٹانے کے لیے فوری آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :