انڈونیشیا کے صدر کی جکارتہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

بدھ 30 مئی 2018 23:07

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے دارالحکومت جکارتہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے دفاع اور بحری شعبے میں تعاون میں اضافے اور بحر ہند میں انڈونیشیا کی ایک فوجی بندرگاہ تعمیر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ملاقات کے دوران دیگر موضوعات کے علاوہ انڈونیشیا کے علاقے سابانگ میں ایک اکنامک زون بنانے پر بھی بات ہوئی۔ یہ علاقہ جزیرہ سماٹرا اور عالمی تجارت کے مصروف ترین راستوں میں سے ایک کے قریب واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :