داعش نے افغان وزارت داخلہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بدھ 30 مئی 2018 23:07

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) داعش نے افغان وزارت داخلہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ داعش کے متعدد عسکریت پسند وزارت داخلہ کی عمارت کی پہلی چوکی عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

کابل پولیس کے مطابق 7 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ صفائی کا آپریشن جاری ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے۔