یوکرائن صحافیوں کے لیے ایک خطرناک جگہ ہے،روس

بدھ مئی 23:07

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) مشرقی یوکرائن میں روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو کے قتل کے بعد کیف اور ماسکو ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کریملن کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن صحافیوں کے لیے ایک خطرناک جگہ ہے۔ اس سے قبل کیف حکومت نے کہا تھا کہ قتل کی اس واردات میں روس ملوث ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 41 سالہ ببچینکو دو سال قبل دھمکیوں کی وجہ سے روس سے یوکرائن نقل مکانی کر گئے تھے جنہیں منگل کو ان کے گھر کی سیڑھیوں پر گولی مار دی گئی۔

متعلقہ عنوان :