سعودی عرب میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا ایک قابل سزا جرم ہو گا،شوریٰ کونسل نے مسودہ قانون منظور کر لیا

بدھ 30 مئی 2018 23:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سعودی عرب میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا ایک قابل سزا جرم ہو گا۔ سعودی حکام نے بتایا ہے کہ شوریٰ کونسل نے اس سلسلے میں ایک مسودہ قانون منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے قانون کے تحت جنسی طور پر ہراساں کرنے کی صورت میں 5 سال قید اور 70 ہزار کے لگ بھگ جرمانہ بھی کیا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی معاشرے میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔