30 جولائی، زمبابوے کے صدر نے ملک میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا

بدھ مئی 23:10

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے ملک میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز بدھ کو صدر ایمرسن منانگاگوا نے اعلان کیا کہ پیر 30 جولائی کو نئے صدر، قومی اسمبلی کے اراکین اور بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایمرسن سابق صدر رابرٹ موگابے کے نائب تھے۔ تاہم نومبر میں اپنی پارٹی کی شدید مخالفت کے بعد موگابے اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ اس ملک میں پہلی مرتبہ موگابے کے بغیر انتخابات ہو رہے ہیں۔ سن 1980ء میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے موگابے ہی اس ملک کا اقتدار سنبھالے ہوئے تھے۔