وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی قومی اخبارات کے مدیران اور بیٹ رپوٹرزکے اعزاز میں افطار پارٹی

بدھ 30 مئی 2018 23:10

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی قومی اخبارات کے مدیران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قومی اخبارات کے مدیران ‘سینئر صحافیوں اور وزارت اطلاعات و نشریات کے بیٹ رپوٹرزکے اعزاز میں بدھ کو مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی دی ۔

(جاری ہے)

افطارپارٹی میں ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک ‘پی آئی او سلیم بیگ ‘ قومی اخبارات کے مدیران ‘وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔صحافیوں نے ڈیڑھ سال بطور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل ‘صحافیوں کے لئے قانون سازی اور دیگر اقدامات اٹھانے کے عمل کو سراہا ۔