پانچ سالوں کے دوران سہی معنوں میں این اے 57کے عوام کی خدمت کی‘ عوامی مسائل حل کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں

وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

بدھ مئی 23:10

پانچ سالوں کے دوران سہی معنوں میں این اے 57کے عوام کی خدمت کی‘ عوامی ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ان پانچ سالوں کے دوران سہی معنوں میں این اے 57کے عوام کی خدمت کی‘ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے اپنی سیاسی زندگی میں اتنے زیادہ ترقیاتی کام نہیں کروائے جتنے ان پانچ سالوں کے دوران حلقے کے کونے کونے میں سوئی گیس کی فراہمی ،زرعی و میڈیکل کالج کی منظوری کارپٹ سڑکیں،،بجلی کے اربوں کے منصوبے ہسپتالوں میں بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کیں ‘ عوامی مسائل حل کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں‘ 2018کا الیکشن حلقے کے عوام میرا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے‘ میری زندگی میں سب سے آسان الیکشن 2018کا ہی ہے کیوں کہ عوام ان پانچ سالوں کے دوران بھرپور عوامی خدمت کر کے حلقے کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اٹک کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،شیخ غلام صمدانی ،،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،خاور سیٹھ ،حاجی احسان ،بھولا سیٹھ ،سعید الرحمان بھی موجود تھے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف اگر سازشیں نہ کی جاتی تو آج کئی بڑے مسائل حل ہو چکے ہوتے‘ عمران خان نے جو سیاست شروع کی ہے بہت جلد وہ پچھتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے خیبر پختونخواہ کا برا حال کر دیا‘ عوام آنے والے انتخابات میں ملک کی ترقی روکنے والوں کے خلاف فیصلہ دے کر ایک بار پھر محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اٹک مسلم لیگ نون کا گڑھ ہے‘ محمد نوازشریف کے حالیہ دورہ اٹک سے پارٹی کارکنون کے حوصلے بلند ہوئے‘ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی