میر آباد سے نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے

بدھ مئی 23:10

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) حضرو کے علاقے میر آباد سے نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے‘ شہر میں کئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹی کی حدود محلہ میر آباد میں محمد زبیر اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر گیا تو نامعلوم چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ قبل ازیں بھی شہر سے کئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں رونما ہو چکی ہیں جبکہ پولیس کسی بھی مجرم کو پکڑنے میں ناکام ہے جسکی وجہ سے عوا م عدم تحفظ کا شکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :