سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک امن کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 30 مئی 2018 23:10

سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک امن کی راہ پر گامزن ہو گیا ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کی بدولت امن کی راہ پر گامزن ہیں‘ابھی مزید منزلیں طے کرنا ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ابھی مزید منزلیں طے کرنا ہیں۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک امن کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کواٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں خوشحال بلوچستان پروگرام، سیف سٹی اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی اقدامات اور سماجی و معاشی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔