دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے تباہ، دو اہلکار شہید ہوگئے‘ آئی ایس پی آر

بدھ مئی 23:10

دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے تباہ، دو ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے تباہ، دو اہلکار شہید،، تین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ((آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے دو سپاہی سلیم اور لاس نائیک مومن شہید ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے تین سپاہیوں سردار اکبر، شاکر اور عاصم مختیار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔