ڈسٹرکٹ کونسل کو فعال بنانا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرنا اس ایوان کی ذمہ داری ہے‘ چوہدری خورشید بیگ

بدھ 30 مئی 2018 23:36

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وائس چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل چکوال چودھری خورشید بیگ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کو فعال بنانا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرنا اس ایوان کی ذمہ داری ہے‘ اس پر تمام ایوان متفق ہے کہ ہم نے عوام کو سہولیات فراہم کرنی ہے اور اس کے لیے تمام اقدامات کو بروئے کار لائیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ڈسڑکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ضلع کونسل کے ممبران کے علاوہ متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ماہر حشرات راجہ شکیل احمد نے ڈینگی مہم اگاہی اور ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ایوان کو مفصل بریفنگ دی۔اجلاس میں موضع بھون اور ڈھڈیال میں واقع ڈسٹرکٹ کونسل کے ملکیتی کمرشل پلاٹ پر BOTفارمولا کے تحت کمرشل دوکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی ۔

ڈسٹر کٹ کونسل کے ملازمین کی مختلف اوقات میں شاندار کاکردگی کی بنیاد پر ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی ۔ متفقہ طور پر ضلع کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ کی زیارات مقدسہ پر حاضری دینے پر مبارکباد بھی دی گئی۔ ڈسٹر کٹ کونسل کے اجلاس کی کاروائی چودھری عشرت بیگ نے نہایت احسن طریقے سے چلانے کے فرائض سرانجام دئے ۔

متعلقہ عنوان :