چوآسیدنشاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے دو نوجوان بہنیں جاں بحق

بدھ مئی 23:36

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) چوآسیدنشاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے دو نوجوان بہنیں جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بعد دوپہر محلہ بھنڈر میں کمرے کی چھت بیٹھ جانے سے ملبے کے نیچے دب کر بارہ سالہ عروج اور پندرہ سالہ صبا ء جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر دو افراد کو چھت کے ملبے کے نیچے سے شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :