پاکستان ہلال احمر سوسائٹی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان باہمی دلچسپی کے معاہدے پر دستخط

بدھ 30 مئی 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان ہلال احمر سوسائٹی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی بہبود کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایک دوسرے کی سہولت کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کی قیادت میں ایک وفد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر کمیونٹی پر مبنی خدمات' معلومات کے تبادلے اور دونوں اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے عملدرآمد کیاجائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ معاہدہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی سہولت اور امداد کی بنیاد کی توسیع کو یقینی بنائے گا۔سیکرٹری جنرل پاکستان ہلال احمر سوسائٹی غلام احمد اعوان نے اس نیک مقصد کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :