اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کیلئے مزید 1958 رہائشی گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

بدھ 30 مئی 2018 23:40

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے حوالے سے مزید 1958 رہائشی گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی اے ایف پی نے یہ بات بدھ کے روز مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی تعمیرات پر نظر رکھنے والی تنظیم پیس ناؤ کے حوالے سے بتائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ وہ مزید 2500 رہائشی گھر تعمیر کرنے کی منظوری کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پیس ناؤ کے مطابق 700 رہائشی یونٹوں کی حتمی منظوری دی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ گھروں کے لیے ابتدائی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :