بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی ملک گیر مہم کے دوران مزید 14 مشتبہ ڈرگ ڈیلرز ہلاک

بدھ 30 مئی 2018 23:40

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی ملک گیر مہم کے دوران مزید 14 مشتبہ ڈرگ ڈیلرز کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اڑھائی ہفتے قبل شروع کی گئی اس مہم کے دوران اب تک منشیات کا کاروبار کرنے والے 120 افراد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں کے دوران نشے کے لیے میتھ ایمفیٹامین نامی گولیوں کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے جو کئی دیگر منشیات کے ساتھ اس ملک میں ہمسایہ ریاست میانمار سے اسمگل کی جاتی ہیں۔ بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی اس ملک گیر مہم میں مرکزی کردار جرائم کی روک تھام کے لیے سرگرم ریپڈ ایکشن بٹالین یا آر اے بی نامی فورس کے دستے ادا کر رہے ہیں۔