ترکی کو یورپی یونین کی اور یورپی یونین کو ترکی کی ضرورت ہے‘ مولود چاؤش اولو

بدھ مئی 23:40

․ انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کی اور یورپی یونین کو ترکی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں صرف چند ممالک ہی ترکی کی اس بلاک میں شمولیت کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ شام میں قیام امن کی خاطر انقرہ حکومت نے روس کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اس میں ایران کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ پسند آئے یا نہ آئے لیکن ایران بھی اس معاملے میں ایک اہم اہم فریق ہے۔