عوام براہ راست پارلیمانی کارروائی دیکھ سکیں گے :مریم اورنگزیب

جمعرات 31 مئی 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے پارلیمنٹ سے نشریات کا آغاز کیا جا رہاہے جس سے پاکستان کے عوام پارلیمان کی کارروائی کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے پی ٹی وی نشریات کاباقاعدہ آغاز کرنے کیلئے منصوبہ بندی ایک سال قبل کی گئی تھی جس پر کام جاری تھا اور اب اس پر عملی طور پر عمل در آمد کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مدت مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور عوام پارلیمنٹ میں ہونی والی بحثوں کو براہ راست دیکھ کر آگاہی حاصل کرسکیں گے ، یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کی کارروائی پر عمومی طور پر بلیک آؤٹ ہوتا تھا جو پارلیمنٹ سے براہ راست پی ٹی وی کی نشریات کے آغاز سے ختم ہو جائے گا۔