اسلام آباد، پگڑیاں اچھالنا اور بہتان تراشی تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک ہے،خواجہ سعد رفیق

عمران خان انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،وفاقی وزیر ریلوے

جمعرات مئی 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پگڑیاں اچھالنا اور بہتان تراشی تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک ہے۔ عمران خان انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں سیاسی جماعتیں نگران سیٹ اپ کے لئے نام دینے سے پہلے مشاورت کرتی ہیں۔ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پگڑیاں اچھالنا اور بہتان تراشی تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک ہے۔۔