خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

،فاٹا کی 21نشستیں حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی،فاٹا ریجن کے لوگوں کا بھی حق ہے کہ وہ اسپیکر اسمبلی اور وزیر بنیں،فاٹا میں بھی الیکشن سارے ملک کے ساتھ ہونے چاہیے،خط کا متن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 31 مئی 2018 00:14

خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے الیکشن کی تاریخ تبدیل ..
ؔ پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30مئی 2018ء) : خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فاٹا کی 21نشستیں حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی،فاٹا ریجن کے لوگوں کا بھی حق ہے کہ وہ اسپیکر اسمبلی اور وزیر بنیں،فاٹا میں بھی الیکشن سارے ملک کے ساتھ ہونے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے بعد ؔ خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کے حامی نکلے۔خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔خط فاٹا ریجن میں بھی پورے ملک سمیت ایک ہی دن پولنگ کروانے کے لیے لیکھا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا خیبر پختونخواہ میں عموما اتحادی حکومت بنتی ہے۔

فاٹا ریجن کی 21نشستیں حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔نئی ترمیم کے مطابق فاٹا میں الیکشن ایک سال بعد ہوں گیاور قوی امکان ہے کہ اس دوران سیاسی غیر یقینی کی فضا پیدا ہو جائے۔ایک حکومت کے ہوتے ہوئے فاٹا میں شفاف الیکشن ممکن نہیں۔31ویں ترمیم کو دیکا جائے تو خیبر پختونخواہ کو زیادہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔غیر یقینی صورتحال فاٹا انضمام کے ثمرات پر منفی اثرات ڈالے گی۔

اس لیے ضروری ہے کہ فاٹا ریجن میں بھی انتخابات پورے ملک کے ساتھ ہوں ۔فاٹا کے کامیاب امیدواروں کا بھی حق ہے کہ وہ وزیر اعظم اور اسپیکر بنیں۔فاٹا میں الیکشن وسیع تر قومی مفاد میں ہے جس کے لیے انتخابات میں کچھ تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔یا درہےء کہ اس سے پلہے بلوچستان اسمبلی میں بھی انتخابی تاریخ کو تبدیل کرنے کے لیے قرداد منظور کی گئی ہے۔