پاکستانی متنازعہ صحافی سرل المیڈاکی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے خفیہ ملاقات

سرل المیڈا اور بھارتی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ میں ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 31 مئی 2018 00:29

پاکستانی متنازعہ صحافی سرل المیڈاکی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے خفیہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 31مئی 2018ء ) :پاکستانی متنازعہ صحافی سرل المیڈاکی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔سرل المیڈا اور بھارتی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ میں ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈان لیکس سے شہرت پانے والے صحافی سرل المیڈا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات خفیہ طور پر ایک ہوٹل کے اندر کی گئی۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق یہ ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔یاد رہے کہ جے پی سنگھ کی شہرت اچھی نہیں ہے اور وہ اس پہلے بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ بھارت پاکستان کے میڈیا کو خرید کر پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی لوبی اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے ایک مرتبہ پھر نواز شریف کو اقتدار میں لانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ سرل المیڈا کو ڈان لیکس سے شہرت ملی تھی اور اس کے علاوہ بھی سرل المیڈا قومی اداروں کے خلاف زہر افشانی کرتے رہتے ہیں۔