بلوچستان ہائیکورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی درخواستوںپر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 31 مئی 2018 00:40

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے روزانہ کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے متعلق چار آئینی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے متعلق آٹھ آئینی درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔