گورنر بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کے رواں اجلاس میں ایک دن کی توسیع کردی

جمعرات 31 مئی 2018 00:40

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان نے سرکاری کارروائی/قانون سازی کے پیشِ نظر بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رواں اجلاس میں ایک دن کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کے بجائے 31مئی 2018 کو اسمبلی اجلاس کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگا۔