انڈونیشیا میں شیڈول ورلڈ جونیئر گالف چیمپئن شپ 5 جون سے شروع ہوگی

جمعرات مئی 09:50

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ورلڈ جونیئر گالف چیمپئن شپ 5 جون سے انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں شروع ہوگی جو 8 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر گالف چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کے گالف کے بہترین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ پرکھااعجاز اور ہمنہ احمد میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :