آئندہ 4 سی5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے، پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ، اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سی5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ سے سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 35 سی37 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، پنجاب، ڈی اسمعیل خان، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے جہاں درجہ حرارت 49، نورپورتھل، روہڑی، لسبیلا، تربت 48، پڈعیدن 47، ٹھٹھ، میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔