سعودی عرب میں 100 سے زائد غیر مسلموں کا ایک ساتھ قبول اسلام

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

سعودی عرب میں 100 سے زائد غیر مسلموں  کا ایک ساتھ قبول اسلام
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سعودی عرب کی ایک کمپنی کے 100نیپالی کارکنان نے اجتماعی طور پر حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوة سینٹرکے ڈائریکٹر شیخ فواد الرشید نے بتایا کہ 100نیپالیوں نے اجتماعی طور پر اسلام قبول کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مملکت میں اب تک اتنی بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر کبھی بھی غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام نہیں ہوئے۔