سعودی عرب میں انتہائی ٹریفک جرمانوں کی منسوخی کا مطالبہ

جمعرات مئی 10:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر انتہائی جرمانے کی منسوخی کا مطالبہ کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق مجلس شوریٰ کے ارکان ٰ نے ایک اجلاس کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قانون میں نئی ترامیم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

(جاری ہے)

رکن شوریٰ عبدالعزیز المتحمی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بحث کے دوران ارکان نے متعدد جرمانوں میں ترمیم ، خصوصاً ٹریفک خلاف ورزیوں پر انتہائی جرمانے کی منسوخی کا یہ کہہ کر مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی جرمانہ سعودی عوام کے معیار زندگی سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔