سعودی عرب، سالانہ الائونس سرکاری ملازمین کی کارکردگی سے منسلک

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سعودی وزیر شہری خدمات سلیمان الحمدان نی کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ترقی اور سالانہ الائونس کو ملازم کی کارکردگی کے معیار سے جوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق وزیر شہری خدمات نے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی سرکاری ملازم کو سالانہ الائونس اور ترقی اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک اس کی کارکردگی کے معیار کی رپورٹ مثبت نہ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سعودی وژن 2030کے مطابق کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :