یونان میں کفایتی اقدامات کے خلاف عام ہڑتال

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) یونان میںحکومتی بچت کی پالیسیوںکے خلاف عام ہڑتال کی گئی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس حوالے سے تمام سرکاری ادارے اور سکول بند رہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کے مریضوں کی ہی دیکھ بھال کی جا رہی ۔ اس کے علاوہ ٹرینوں، بسوں اور جہازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ صحافیوں نے بھی اپنا کام بند رکھا ہے، جس کی وجہ سے ریڈیو اور ٹیلی وژن کی نشریات بھی بند رہیں۔واضح رہے کہ 2010کے معاشی بحران کے بعد سے یونانی شہریوں کی ایک چوتھائی آمدنی کم ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :