داعش نی افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) داعش نے افغان وزارت داخلہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روزداعش کے متعدد عسکریت پسند وزارت داخلہ کی عمارت کی پہلی چوکی عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

کابل پولیس کے مطابق سات حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے۔