شنگھائی تعاون تنظیم کے آرٹ فیسٹول کا بیجنگ میں انعقاد

جمعرات مئی 10:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا آرٹ فیسٹول بیجنگ میں شروع ہو گیا ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر برائے ثقافت وسیاحت لو شو کانگ نے آرٹ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئِے کہا کہ یہ آرٹ فیسٹول شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے لیے اپنے اپنے ملک کی ثقافت اورفن کا مظاہرہ کرنے ، دیگر ملکوں کے ساتھ دوستی اور تبادلے کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آرٹ فیسٹول متعلقہ ملکوں کے عوام کے دلوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا اور شنگھائًی تعاون تنظیم کی ترقی کے لئے بھی خدمات انجام دے گا۔افتتاحی تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں سے آنے والے فنی طائفوں نے اپنے اپنے ملک کی طرف سے خصوصی پروگرامز پیش کیے۔(آج) جمعہکو مختلف ملکوں کا رقص شو بھی منعقد ہوگا۔ آرٹ فیسٹول کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے فنکاروں اور ثقافتی ورثے کی مشترکہ نمائش اور فن سے متعلق سیمینار سمیت دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :