کرینہ کپور خان کرن جوہر کی اگلی فلم میں ماں کا کردار ادا کریں گی

جمعرات 31 مئی 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کرن جوہر کی اگلی فلم میں ماں کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور نے فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے بعد اپنی نئی فلم سائن کر لی ،اداکارہ اپنی نئی فلم میںماں کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دو شادی شدہ جوڑوں کے گرد گھومتی ہے جن میں سے ایک نوبیاہتا اور دوسرے جوڑے کی شادی کو چند سال گزر چکے ہوتے ہیں۔