فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹریلر جاری

جمعرات مئی 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کا 3منٹ 4 سکینڈ پر مبنی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں ، ٹریلر میں فلم کی اہم کاسٹ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے ، فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا جبکہ پریش راول سنیل دت کا کردار ادا کر رہے ہیں،،فلم کی دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، وکی کوشل، سونم کپور اور دیا مرزا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں ۔ فلم29 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :