مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں قومی معیشت کے ہر شعبہ میں گزشتہ پانچ سال کے دوران نمایاں ترقی ہوئی ، وزارت خزانہ کی رپورٹ

جمعرات 31 مئی 2018 10:30

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں قومی معیشت کے ہر شعبہ میں گزشتہ پانچ سال کے دوران نمایاں ترقی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح میں 2.11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جی ڈی پی کی شرح نمو 2013ء کے مقابلہ میں 5.79 فیصد تک بڑھی ہے جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی پانچ سال کے دوران 7.087 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات زرکا حجم مالی سال 2013ء کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اختتام تک 20ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطاب زرعی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں بھی 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور زرعی قرضہ جات کا حجم 2013ئ کے 336.25 ارب روپے کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران 736.703 روپے تک بڑھ چکے ہیں۔