سیمنٹ کی برآمدات میں رواں سال 37 فیصد اضافہ متوقع ہے، نبیل خورشید

جمعرات 31 مئی 2018 10:30

سیمنٹ کی برآمدات میں رواں سال 37 فیصد اضافہ متوقع ہے، نبیل خورشید
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال مئی 2018ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 37 فیصد سے زائد کا اضافہ متوقع ہے جس کی بنیادی وجہ لکی سیمنٹ اور اٹک سیمنٹ کی جانب سے اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے لگائے جانے والے پلانٹس سے پیداوار کا حصول ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار نبیل خورشید نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2018ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 4 لاکھ ٹن سے بڑھنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات 4.324 ملین ٹن تک بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق لکی سیمنٹ کے نئے پلانٹ کے چلنے سے پیداواری استعداد میں 21فیصد کا اضافہ ہونے سے پیداوار 9.35 ملین ٹن تک بڑھی ہے جبکہ اٹک سیمنٹ کے نئے پلانٹ سے پیداوار کے آغاز سے پیداوار میں 1.2 ملین ٹن اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 2017-18ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروختمیں 13فیصد کا اضافہ ہونے سے فروخت کا حجم 42.557 ملین ٹن تک بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :