ملک میں 27 فیصد گاڑی مالکان کی گاڑی کی مالیت 10 لاکھ روپے سے کم ، 5 فیصدکی گاڑی کی مالیت 35 لاکھ روپے یا زائد ہے، سروے رپورٹ

جمعرات 31 مئی 2018 10:30

ملک میں 27 فیصد گاڑی مالکان کی گاڑی کی مالیت 10 لاکھ روپے سے کم ، 5 فیصدکی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) گاڑیاں رکھنے والے 28 فیصد صارفین کی گاڑی کی مالیت 10 تا 15 لاکھ روپے کے درمیان ہے جبکہ 27 فیصد صارفین کی گاڑی کی مالیت 10 لاکھ روپے سے کم ہے اور 20 فیصد صارفین کے زیر استعمال کاروں کی مالیت 15 تا 20 لاکھ تک ہے۔

(جاری ہے)

پاک وہیلز ڈاٹ کام کی سروے رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے 5 فیصد صارفین کی گاڑی کی مالیت 35 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے تاہم 5 فیصد صارفین نے اپنی گاڑی کی قیمت کے حوالے سے معلومات کی فراہمی سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق 8 فیصد صارفین گاڑی کی خریداری پر 20 لاکھ روپے تا 25 لاکھ روپے خرچ کرتے ہیں اور 5 فیصد صارفین کے زیر استعمال کار کی قیمت 25 تا 30 لاکھ روپے ہے اسی طرح 2 فیصد صارفین کے زیر استعمال گاڑی کی قیمت 30تا 35 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :