عید الفطر پر صارفین کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے بینکوں کو 350 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے، ترجمان سٹیٹ بینک

جمعرات 31 مئی 2018 10:30

عید الفطر پر صارفین کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے بینکوں کو 350 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سال 2016ء کے مقابلہ میں گزشتہ سال 2017ء کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے عیدالفطر پر 44 فیصد زائد کرنسی نوٹ جاری کئے گئے جبکہ رواں سال نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء میں مزید اضافہ متوقع ہے اور عید الفطر پر صارفین کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے بینکوں کو 350 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال 342 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کے ترجمان عابد قمر نے کہا ہے کہ رواں سال 2018ء میں عیدالفطر کے موقع پر صارفین کو بینکوں کی جانب سے نئے نوٹوں کے اجراء کے اعدادو شمار عید کے بعد جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے 350 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ بینکوں کو فراہم کردیئے ہیں جن کی صارفین کو فراہمی گزشتہ روز جمعرات سے شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کا حجم 350 ارب روپے سے بڑھنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :