سعودی عرب، خواتین نے گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کرنے کا بزنس شروع کر دیا

جمعرات 31 مئی 2018 10:50

سعودی عرب، خواتین نے گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کرنے کا بزنس شروع کر ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سعودی خواتین نے گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کرنے والی دکانوں کا چارج سنبھالنا شروع کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دمام شہر کے علاقوں الخضریہ اور الصناعیہ میں 3 خواتین نے گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کرنے کا کروبار شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

روزانہ دسیوں گاہک گاڑیوں کے مطلوبہ فاضل پرزے ان سے خرید رہے ہیں جس سے ان کے عزم مستحکم ہو رہے ہیں۔ فاضل پرزوں کی دکانوں کے شعبہ نسواں کی انچارج ھدیل المحمدی نے میڈیا کوبتایا کہ مشرقی علاقے جہاں خواتین فاضل پرزے فروخت کرنے کا تجربہ کررہی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد یہ کاروبار مملکت بھر میں پھیل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :