جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے 7 جون کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

جمعرات مئی 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 جون کو وشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔وہائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے اپنے ٹوئیٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ دونوں رہنما آئندہ ہفتے مورخہ 7 جون کو وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اٴْن کے درمیان سنگاپور میں متوقع سربراہی اجلاس کی تیاری سرگرمی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

توقع ہے کہ شنزو آبے اور صدر ٹرمپ شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل ترقی اور اس کے ہاتھوں جاپانی شہریوں کے اغوا کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کریں۔ امریکی دارالحکومت میں ملاقات کے بعد دونوں رہنما 8 جون سے کینیڈا میں شروع ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :