ابو ظہبی ، عدالت نے فراڈ کیس کے 28 مجرموں کو 284 سال قید کی سزا سنا دی

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں ایک فوجداری عدالت نے پانچ ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 افراد کو 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے سرمایہ کاری سکینڈل میں قصور وار قرار دیتے ہوئیانھیں مجموعی طور پر 284 سال قید کی سزا سنائی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انھوں نے فراڈ ،دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ سے یو اے ای کے بنکوں سے مذکورہ رقوم ہتھا لی گئیںتھیں۔

ان 28 ملزمان کا تعلق امریکا ، بھارت ، روس اور کینیڈا سے ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے فیصلے کے مطابق ان میں سے آٹھ مدعاعلیہان کو 15 ، 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔10 کو 10،10 سال ، نو کو اپنے بنک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کے جرم میں سات ، سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے ایک مجرم کو ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔قید کی مدت پوری ہونے کے بعد انھیں یو اے ای سے بے دخل کردیا جائے گا۔عدالت میں ان ملزموں کے خلاف یو اے ای کے دفتر برائے عمومی استغاثہ کے دو افسر پیش ہوئے اور انھوں نے شواہد پیش کئے تھے۔ ابو ظبی کے محکمہ تفتیش جرائم نے ان کے خلاف ملک کے بنکوں سے اپنے بنک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کی تحقیقات کی تھی۔