یمن،حوثی باغی الحدیدہ میں بیلسٹک میزائل اور دیگراسلحہ چھوڑ کر فرار

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران یمنی فوج نے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق حوثی شدت پسند الدریھمی ڈاریکٹوریٹ سے پسپائی کے بعد اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں سے ملنے اسلحہ میں بیلسٹک میزائل اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔

یمنی فوج کی طرف سے باغیوں کے قبضے سے حاصل کردہ اسلحہ کی ایک فوٹیج جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ باغی اس اسلحہ کو جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے اور بحری جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔فرار ہونے والے باغیوں کے قبضے سے دو بیلسٹک میزائل بھی ملے ہیں جنہیں مبینہ طورپر سرکاری فوج، حکومتی مراکز یا سعودی عرب پر حملوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔