سنجے دت نے فلم ’’تور باز‘‘ کے اہم حصے کی عکسبندی کرغزستان میں مکمل کر لی

جمعرات مئی 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈا داکار سنجے دت نے فلم ’’تور باز‘‘ کے اہم حصے کی عکسبندی کرغزستان میں مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دتگزشتہ ماہ سے اپنی فلم ’’تور باز‘‘ کی عکسبندی کرغزستان میں کر رہے تھے اور اب انہون نے فلم کے اہم حصے کی عکسبندی مکمل کر لی ہے۔ فلم میں سنجے دت سابق آرمی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں نرگس فخری،راہل دیواور راہل میترا شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار گریش ملک ہیں۔ سنجے دت فلم ’’تورباز ‘‘ کے علاوہ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری‘‘،’’پانی پت‘‘ ،’’کلنک‘‘ اور ’’شمشیر ‘‘ میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :