بالی وڈ کے لئے نہیں بنا، بابا سہگل

جمعرات مئی 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) بھارتی گلوکار بابا سہگل نے کہا ہے میں بالی وڈ کے لئے نہیں بناکیونکہ بالی وڈ نے کبھی بھی میرا ساتھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’ٹھنڈاٹھنڈا پانی ‘‘ اور ’’دل دھڑکے‘‘ کے گلوکار بابا سہگل نے ’’ٹاکنگ میوزک‘‘ کے دوسرے سیزن میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میںبالی وڈ کے لئے نہیں بناکیونکہ بالی وڈ نے کبھی بھی میرا ساتھ نہیں دیا،اور میں خود کو ڈرا ہوا اور عدم تحفظ کا شکار محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گانا ’’ٹھنڈاٹھنڈا پانی ‘‘ سے پہلے جب میں بپی لہری کے پاس گیا تو انہون نے میرا گانا سنا اور اس کی تعریف کی اور کہا کہ جب وقت آئے گا تو میں تمہیں فون کروں گا اور میں ان کی بات پر حیران ہوا کہ ان کے پاس میرا نمبر نہیں ہے تو وہ مجھے کیسے کال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :