اکشے کمار اور سنیل شیٹھی فلم ’’ آوارہ پاگل دیوانہ ‘‘ کے سیکوئل میں اپنے کردار دہرائیں گے

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور سنیل شیٹھی فلم ’’ آوارہ پاگل دیوانہ ‘‘ کے سیکوئل میں اپنے کردار دہرائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسر فیروز نادایدوالا نے فلم ’’ آوارہ پاگل دیوانہ ‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع کر دیا جس کا سکرپٹ تیار کر لیا گیا ہے اور فلم کے لئے نئے ہدایتکار کی تلاش میں ہیں، فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد کاسٹ کو چین میں ٹریننگ دی جائے گی جبکہ فلم کے اہم حصے کی عکسبندی امریکا میں لاس اینجلس اور میکسیکو سرحد پر کی جائے گی اور فلم کی اصل کاسٹ سمیت اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹھی، آفتاب، پاریش راول اور جونی لیور اپنے کردار دہرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :